Monday, August 27, 2012 1:10:21 PM
139
میری چاہہت
اشتھہا نہ حسرت تھی بس یہ دیوانگی تھی
ڈھونڈنے کا بہانہ بھی ملنے کی اُمید ہی تھی
اشراع سے پہلے نام تیرے کا ہم نے ورد کیا
یہ ڈوبتے سفینے کو تیرانے کی استدعا تھی
ہم مانگنے کے طور طریقوں سے بے بہرہ تھے
خود تیری ہی عنایت نے کایا پلٹ دی تھی
شکریہ اس شفقت کا جو تیرے قُرب سے حاصل ہوئی
روشن مستقبل کی اپنے یہی تو اک نوید تھی
ایسا بھی وقت تھا تو تھا میں نہ تھی
تب بھی دنیا اپنے ہی جوبن پر قائم تھی
چاہہت تیری ہی سب سے بڑی عبادت تھی
آج بھی پر ستش ہے کل بھی تیری اطاعت تھی



