ماہنامہ ’’تعمیر ادب ‘‘لیہ Monthly Tameer-e-Adab Layyah

ایڈیٹر:محمد ندیم اختر Editor chNadeem Akhtar Chief Editor: Abdullah Nizami

Subscribe to RSS feed

Sticky post

ماہنامہ گلونہ پشاور کا سائنس فکشن نمبر شائع ہو گیا

ندیم اختر کی تین کتابوں کی اشاعت

لیہ (نیوز ڈیسک) بچوں کے ادیب و ایڈیٹر ماہنامہ تعمیر ادب لیہ کی تین کتابیں شائع ہو گئی ہیں ۔ جن میں ان پڑھ کسانوں کیلئے فصلوں کا حساب کتاب رکھنے کے لئے کسان کھاتہ جو دنیا کی پہلی کتاب ہے جس کے ذریعے پاکستان خصوصاََ پنجاب میں رہنے والے ان پڑھ کسان اس کسان کھاتہ کے ذریعے اپنا حساب کتاب رکھ سکتے ہیں ۔ دوسری کتاب تحصیل مظفر گڑھ میں پرائمری سکولوں کی حالت زار (ریسرچ رپورٹ ) جبکہ تیسری کتاب چھوٹے بچوں کے لئے تصویری کہانی مریم کی کہانی سیریز کے عنوان سے شائع ہوئی ہے ۔ ان کتابوں کی اشاعت کیلئے مختلف غیر سرکاری اداروں نے مالی معاونت دی ہے جس میں دوآبہ فاؤنڈیشن ،کنسرن ورلڈ وائیڈ ،آکسفیم نویب ،یورپین کمیشن اور ایس پی او پنجاب شامل ہیں ۔

بچوں کے ادب کے فروغ کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھائے :عبداللہ نظامی

لیہ (سٹاف رپورٹر) چیف ایڈیٹر و کالم نگار عبداللہ نظامی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنی سرپرستی میں فوری طور پر بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کا ادب کے فروغ کے لئے حکومتی سطح پر نیشنل بک فاؤنڈیشن و دیگر اداروں جن میں شعبہ بچوں کا ادب دعوۃ اکیڈمی کے ذریعے کام کیا جارہا ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے فنڈز میں کمی بلکہ فنڈز کی فراہمی کو ختم کرنے سے بچوں کے ادب پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے اداروں جن میں ادارہ تحقیق اطفال لاہور اور گائیڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ملک میں بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں حکومت ا ن اداروں کی اگر سرپرستی کرے تو یہ ادارے ملک کے بڑے انسٹی ٹیوٹ بن سکتے ہیں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ٹھوس بنیادوں پر بچوں کے ادب کے فروغ کی پالیسی بنائے اور پالیسی بناتے وقت بچوں کے ادیبوں کی رائے کو بھی شامل کیاجائے ۔

ماہنامہ انوکھی کہانیاں نے پانچ خاص نمبر شائع کرنے کا اعلان کردیا ہے

کراچی (نامہ نگار ) محبوب الہی مخمور کی زیر ادارت شائع ہونے والے بچوں کے معروف رسالے ماہنامہ انوکھی کہانیاں امسال اور اگلے سال کے دوران پانچ خاص نمبر شائع کرے گا ۔ ان خاص نمبروں کے عنوان قہقہہ نمبر ،جس میں تحریر بھیجنے کی آخری تاریخ پانچ اگست دوہزار گیارہ ،ایڈونچر نمبر ،جس میں تحریر بھیجنے کی آخری تاریخ پانچ نومبر دو ہزار گیارہ ،جاسوسی نمبر جس میں تحریر بھیجنے کی آخری تاریخ ،پانچ فروری دوہزار بارہ ،سائنس فکشن نمبر جس میں تحریر بھیجنے کی آخری تاریخ پانچ مئی دو ہزار بارہ اور پانچواں خاص نمبر ایکشن نمبر ہو گا جس میں تحریریں بھیجنے کی آخری تاریخ پانچ اگست دو ہزار بارہ ہو گی ۔

ماہنامہ ’’ساتھی ‘‘کراچی ما ہ اگست میں تعمیر پاکستان نمبر شائع کرے گا

ماہنامہ ’’ساتھی ‘‘کراچی ما ہ اگست میں تعمیر پاکستان نمبر شائع کرے گا
کراچی (اعظم کوہستانی سے ) شمعون قیصر کی زیر ادارت شائع ہونے والا بچوں کا ماہنامہ ’’ساتھی ‘‘ ماہ اگست میں تعمیر پاکستان نمبر شائع کرے گا ۔ جس میں ملک معروف ناول نگار اشتیاق احمد کا ناول اور دیگر بچوں کے ادیبوں کی تحریریں شائع کی جائیں گی ۔