safeer RazaMuzaffarabad AJK

safeer RazaMuzaffarabad AJK

Subscribe to RSS feed

.ہم کہ مغلوبِ گماں تھے پہلے
.
پھر وہیں ہیں کہ جہاں تھے پہلے
.
خواہشیں جھریاں بن کرابھریں
.
زخم سینے میں نہاں تھے پہلے

.
اب تو ہر بات پہ رو دیتے ہیں
.
واقفِ سود و زیاں تھے پہلے
.
دل سے جیسے کوئی کانٹا نکلا

اشک آنکھوں سے رواں تھے پہلے.
.اب فقط انجمن آرائی ہیں.

اعتبارِ دل و جاں تھے پہلے.

.دوش پہ سر ہے کہ ہے برف جمی
.
ہم تو شعلوں کی زباں تھے پہلے

.
اب تو ہر تازہ ستم ہے تسلیم
.
حادثے دل پہ گراں تھے پہلے
.
میری ہمزاد ہے تنہائی میری
.
ایسے رشتے بھی کہاں تھے پہلے.
June 2013
M T W T F S S
May 2013July 2013
1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30